نئی دہلی ، ۲۵؍مئی: (آئی بی این خبر) بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹرکا معاملہ ایک مرتبہ پھرسرخیوں میں ہے۔ اب یہ معاملہ شیوراج پاٹل کے اس بیان کے بعد سرخیوں میں آیا ہے ، جس میں انہوں نے اس کو صحیح قرار دیا ہے ۔ خیال رہے کہ دگ وجے سنگھ سمیت کانگریس کے متعدد سرکردہ لیڈروں نے اس کو فرضی قراردیا تھا اور اس کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا ، مگر شیوراج پاٹل کا کہنا ہے کہ
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر فرضی نہیں تھا ۔سابق وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کا کہنا ہے کہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کو لے کر ان کو کبھی کوئی شک نہیں تھا کیونکہ یہ ایک صحیح انکاؤنٹر تھا ۔ اس انکاؤنٹر کو لے کر سوال اٹھانا بالکل غلط ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ پاٹل نے کانگریس میں بڑی تبدیلی کی بات بھی کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس اپنے اندر بڑی سطح پر تبدیلی کرے ۔